مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یورپی ٹرائیکا ایران کے خلاف معاندانہ پالیسی بند کرے، آیت اللہ احمد خاتمی

شیعہ نیوز: تہران کے امام جمعہ نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی ایران مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے دوران امریکہ اور یورپ کی ایران کے خلاف جارحانہ پالیسیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے یورپی ٹرائیکا سے کہا کہ ایران کے خلاف ان کی دشمنی پر مبنی پالیسیوں کا سلسلہ ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی حکومت کا افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم

امام جمعہ نے مزید کہا کہ امریکہ کے غلام بننے والوں کو ٹرمپ کے ہاتھوں یوکرین کے صدر کی تذلیل سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ یہ دشمنی پچھلے پینتالیس سال سے جاری ہے، لیکن ایرانی عوام کی مزاحمت کی بدولت دشمن ہمیشہ ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرتا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے ترک وزیر خارجہ کے بیانات پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی اچھے ہمسائیگی کے اصولوں پر مبنی ہے، جبکہ ترک وزیر خارجہ کے بیانات حسن ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ترکی شام میں مداخلت کر رہا ہے اور فوج بھیج رہا ہے، جو کہ اس ملک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button