آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سابق قائم مقام صدر کو اپنا مشیر مقرر کردیا
شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب نے ایک فرمان کے ذریعے سابق قائم مقام صدر محمد مخبر کی بطور مشیر اور معاون تقرری عمل میں لائی۔
رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک فرمان کے ذریعے سابق قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو اپنا مشیر اور معاون مقرر کرتے ہوئے شہید صدر رئیسی کی مدبرانہ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لئے ملک کے مختلف اداروں کی مدد کےلئے نوجوان اور باصلاحیت افرادی قوت کی شناخت اور ملازمت کی فراہمی کی ذمہ داری سونپ دی۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی لبنان کے وزیر اطلاعات کو دھمکی
رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
جناب ڈاکٹر محمد مخبر دام توفیقہ
آپ کی انتظامی اور اقتصادی شعبوں میں پرعزم اور مؤثر خدمات، خاص طور پر شہيد رئیسی حکومت میں مختلف منصوبوں کے نفاذ میں باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی اور محنتی نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کی درست اور دانشمندانہ پالیسی کے پیش نظر، آپ کو مشیر اور معاون کے طور پر مقرر کرتا ہوں۔
توقع ہے کہ مذکورہ پالیسی کے تحت نوجوان صلاحیتوں کی شناخت اور ان کے ساتھ تعاون کو منطقی منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے متعلقہ حکومتی اداروں میں ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
اللہ تعالی سے آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔