پاکستانی شیعہ خبریں

علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام

شیعہ نیوز: آیت‌ الله‌ العظمیٰ فاضل لنکرانی مرحوم کے بھائی جناب علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت الله محمد جواد فاضل لنکرانی اور لواحقین کو تعزیت پیش کی۔ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کے تعزیتی پیغام کا متن:
“بسم الله الرحمن الرحیم
جناب آیت الله حاج شیخ جواد فاضل لنکرانی (دامت توفیقاته)
آیت‌ الله‌ العظمیٰ فاضل لنکرانی کے برادر گرامی مرحوم و مغفور جناب علی فاضل لنکرانی کی رحلت پر جنابعالی اور فاضل لنکرانی خاندان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور جنابعالی کی صحت و عافیت کا طلبگار ہوں۔
والسلام علیکم و رحمة الله
حافظ سید ریاض حسین نجفی
۲۰ اپریل ۲۰۲۱ء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button