آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں شہید سلیمانی کی مجلس ترحیم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی ؒ میں سپاہ اسلام کے عظیم اور ہردلعزیز مجاہد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایران کے مختلف شہروں میں شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم کا سلسلہ جاری ہے۔
تہران میں حسینیہ امام خمینیؒ میں امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے عظیم اور مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی ، عظیم مجاہد ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کی یاد میں مجلس ترحیم میں صدر روحانی، عدلیہ کے سربراہ ، پارلیمنٹ کے اسپیکر، ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔
جبکہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے قم میں بھی سنیچر کے دن نماز مغرب اور عشاء کے بعد حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر میں مجلس ترحیم منعقد ہوگی۔