مشرق وسطی

آیت اللہ خامنہ ای نے 2 ہزار مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی

رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر متعدد ایرانی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں دو ہزر سے زائد ایسے مجرموں کے لیے جو متعلقہ کمیشن میں ضروری شرائط پر پورا اترتے پائے گئے تھے معافی اور سزاؤں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئین کے مطابق ان کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔

ان قیدیوں کو عوامی اور انقلابی عدالتوں، مسلح افواج کی عدالتی تنظیم کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں سے متعلق عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button