آیت اللہ خامنہ ای کا عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار
شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی والدہ کے انتقال پر اپنے ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس نے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
عظیم مجاہد حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصر اللہ، لبنانی مزاحمت کے قائد
السلام علیکم
اپنی پیاری والدہ کی وفات پر دلی تعزیت قبول کیجیے۔ مرحومہ کی شان میں اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کا ستون ان کی پاک گود میں پروان چڑھا۔ اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو آپ پر اور مزاحمت کے عظیم محاذ پر مصروف عمل آپ کے ساتھیوں پر۔
سید علی خامنہ ای
27 مئی 2024