مشرق وسطی

آیت اللہ خامنہ ای کی مجلس عزا میں شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اللہ تعالی کی عبادت اور بندگی کے ذریعہ دینداری کی حفاظت اور خطاؤں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عاقبت بخیر ہونے کے لئے انسان کو اسلامی دستورات پر درست اور ٹھیک عمل کرنا چاہیے اور اللہ تعالی کے اوامر پر درست عمل کرنا چاہیے۔ حجۃ الاسلام عالی نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد حضرت امام سجاد علیہ السلام نے ان کے پیغام کو آگے بڑھایا۔ حجۃ الاسلام شحیطاط نے مجلس عزا میں نوحہ خوانی اورمصائب پیش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button