مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ خامنہ ای نے 5156 قیدیوں کی معافی کی درخواست قبول کرلی

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 5156 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 5156 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 5156 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button