مشرق وسطی

آيت اللہ علوی گرگانی کی رحلت پر آیت اللہ خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مطابق آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی آیت اللہ الحاج سید محمد علی علوی گرگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کیا جو حزب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی الحاج سید محمد علی علوی گرگانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر حوزہ علمیہ قم، انکے سبھی شاگردوں، عقیدت مندوں، مقلدین، خاص طور پر گلستان کے مؤمنین کو جنہیں اس بزرگ ہستی اور انکے والد محترم مرحوم آیت اللہ الحاج سید سجاد علوی سے خاص عقیدت رکھتے تھے، اسی طرح انکے خاندان اور بچوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس عظیم مرجع نے انقلاب اسلامی کے مختلف واقعات اور ملک کے مسائل میں ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا، مقدس نظام کے حامی رہے اور قیمتی خدمات انجام دیں کہ جس کا انہیں ان شاء اللہ اجر ملے گا۔

خدائے متعال سے ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کے اپنے پاک وطاہر اجداد کے ساتھ محشور ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button