مشرق وسطی
آیت اللہ محمدی ری شہری 75 برس کی عمر میں انتقال فرماگئے
شیعہ نیوز:حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کے متولی مرحوم آیت اللہ محمد محمدی نیک ری شہری کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
مرحوم آیت اللہ ری شہری انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حکومت اسلامی کے سب سے پہلے انٹیلیجنس کے وزیر کے عہدے پر فائز ہوئے۔
انھوں نے ایران کے اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں ، انھوں نے مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں دور میں تہران کی نمائندگي بھی کی۔
مرحوم محمدی ری شہری حرم مطہر شاہ عبدالعظیم حسنی کے متولی کے عہدے پر فائز تھے۔ کل رات 75 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا ۔ آیت اللہ ری شہری نے کئي درجن کتابیں تالیف اور تصنیف کیں جن میں میزان الحکمہ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر رحمت واسعہ نازل فرمائے