مشرق وسطی

آیت اللہ رئیسی غیروں کی بلیک میلنگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، آیت اللہ موحدی

شیعہ نیوز: مجلس خبرگان رہبری کی چھٹی مدت کی سینئر کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ موحدی نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی محروموں کے درد کو جانتے تھے اور عوام کے درمیان تھے۔ وہ غیروں اور عالمی بدمعاشوں کی بلیک میلنگ کے خلاف میدان میں کھڑے رہے۔

رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کی سینئر کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے کہا کہ میں امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کے آغاز کی مناسبت سے آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام

انہوں نے صدر اور ان کے ساتھیوں وفد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ رئیسی محروموں کے درد کو جانتے تھے اور عوام کے درمیان زندگی گزاری اور وہ غیروں کی بلیک میلنگ کے خلاف میدان میں کھڑے رہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کرتے ہیں وہ اعلیٰ درجات پاتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ خدا شہید آیت اللہ رئیسی کو اہل بیت (ع) کی ہم نشینی سے سرفراز فرمائے گا۔

انہوں نے مجلس خبرگان کے منتخب اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نمائندگان اور عہدیداران محتاط رہیں کیونکہ ان کا ہر قول اور فعل بارگاہ الہی میں ثبت ہوتا ہے۔ دشمن کو جب معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بانی ایک امام ہیں اور عوام اس انقلاب کی بھرپور حمایت میں کھڑے ہیں تو اس پر خوف کے مارے لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button