مشرق وسطی

امامزادہ شاہ چراغ پر دہشتگردانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو عبرتناک جواب دینگے، آیت اللہ رئیسی

شیعہ نیوز:ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صوبہ فارس کے شہر شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم علیہ السلام پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر شدید دکھ اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور واقعے میں ملوث عناصر اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آیت اللہ رئیسی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
ایرانی قوم کی مظلومیت اور طاقت کی صدا اس بار حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے روضہ مبارک میں گونجی اور انقلاب اسلامی ایران کے دشمنوں کے جرائم کی سیاہ فہرست میں ایک اور جرم کا اضافہ ہوا۔ میں اس دہشت گردانہ حملے میں حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے روضہ مبارک کے زائرین کی ایک تعداد کی شہادت اور زخمی ہونے پر ان عزیزوں کے اہل خانہ اور تمام ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ تجربہ بتاتا ہے کہ ایران کے دشمن قوم کی متحد صفوں میں اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے میں اپنی بے بسی، مایوسی اور اپنے تیروں کے خطا پر لگنے کا بدلہ تشدد اور دہشت گردی سے لیتے ہیں۔ یہ شرارت یقینی طور پر بغیر جواب نہیں رہے گی اور سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس اندھے جرم کے پیچھے موجود کرداروں کا پتہ لگا کر اس کا حکم دینے والوں اور منصوبہ سازوں کو ندامت پر مجبور کردینے والا اور عبرتناک جواب دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button