اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جمعہ کو آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای قوم سے براہ راست خطاب فرمائیں گے

یہ خطاب ایران کے معروف شہر قم کے عوام کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر انجام پائے گا جس میں رہبر انقلاب اسلامی اہم قومی و عالمی مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

قائد انقلاب اسلامی کا یہ خطاب دنیا بالخصوص خطے میں رونما ہونے والے اہم واقعات، سامراج کی سازشوں خاص طور پر ایران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے پیش نظر خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ خطاب ایران کے وقت کے مطابق دن میں ۱۱ بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق ۱۲:۳۰ بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق ۱ بجے نشر کیا جائے گا۔

اردو مخاطبین اس خطاب کو اردو ترجمے کے ساتھ سننے کے لئے سحر ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ ویب سائٹ پر دئے گئے آپشن لائیو/ live سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوری ۱۹۷۸ میں روزنامہ اطلاعات میں شائع ہونے والے ایک متنازعہ مضمون کے بعد قم شہر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے دوران شاہِ پہلوی کے کارندوں نے سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا تھا۔ قم میں رونما ہونے والا یہ واقعہ اور عوام کا قیام اسلامی انقلاب کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button