شہید سردار حاج قاسم سلیمانیمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ٹرمپ کی ہلاکت پر مبنی کارٹون پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند
شیعہ نیوز:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اکاؤنٹ پر ٹرمپ کی ہلاکت پر مبنی کارٹون ویڈیو دکھائے جانے پر ٹویٹر نے اکاؤنٹ کو بین کردیا ہے۔
ایرانی نشریاتی ادارے ایران انٹرنیشنل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کا منظر کارٹون ویڈیو میں پیش کیے جانے پر ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے
ویٹر پر کارٹون ویڈیو کی سُرخی کچھ یوں تھی، ‘revenge is definite’ (انتقام یقینی ہے)۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک ایرانی جنگی گاڑی گالف کھیلتے آدمی کی جانب بڑھ رہی ہیں جو کہ ٹرمپ سے مشابہہ ہے۔ قریب آنے پر گاڑی اپنے اوپر نصب کردہ ایک مشین کا رُخ اس آدمی کی جانب کردیتی ہے جس پر اوپڑ ڈرون بھی اُس آدمی پر اپنا ہدف متعین کرلیتا ہے۔
ویڈیو قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ کے طور پر بنائی گئی تھی اور آیت اللہ خامنہ ای سائٹ کے اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔