مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
آیت اللہ سیستانی پر بڑھنے والے ہاتھوں کو جڑ سے کاٹ پھینکیں گے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حشد الشعبی نے آیت اللہ سید علی سیستانی کی جانب بڑھنے والے ناپاک ہاتھوں کو توڑنے کا ارادہ کرلیا ۔
ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں حشدالشعبی کے مرکزی رہنماء ابو مہدی المہندس نے کہا کہ اب سے حشد الشعبی کی مکمل کمانڈ مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کے ہاتھ میں ہوگی اور آیت اللہ سیستانی کی حفاظت کا مکمل ذمہ حشد الشعبی کے کمانڈرز کے پاس ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے قتل کا ارادہ رکھنے والے یہ بات اچھی طرح سے جان لیں کہ ہم ان کے ناپاک ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور آیت اللہ سیستانی کی جانب بڑھنے والے ہاتھوں کو جڑ سے کاٹ کر پھینک دیں گے ۔