
آیت اللہ سیستانی کا عراق کے مستقبل سے متعلق روڈمیپ قابل تعریف ہے، لبنانی صدر
شیعہ نیوز: لبنانی صدر نے عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات میں ملک کے بہتر مستقبل کے لیے آیت اللہ سیستانی کے منصوبے کی تعریف کی۔
رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے بغداد میں عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کے دوران عراق کے بہتر مستقبل کے لیے آیت اللہ سیستانی کے منصوبے کی تعریف کی۔
انہوں نے عراق کی طرف سے لبنان کو فراہم کی جانے والی امداد پر عراقی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت لاتوں کے بھوت/غزہ کی آزادی طاقت کے ذریعے ہی ممکن ہے، یمنی رہنما
لبنانی صدر نے مزید کہا کہ ہم ملک میں کسی سے دشمنی کے بغیر قانون کی سالمیت پر زور دینے کی کوشش کرتے ہیں۔!
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات لبنان اور عراق کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔
جوزف عون نے کہا کہ یہ دورہ عراق کی قیادت اور عوام کی حالیہ جنگ کے دوران ہمیں فراہم کردہ قیمتی مدد کے لیے شکریہ ادا کرنے کا ایک موقع ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہمیں عرب سربراہی اجلاس کی میزبانی میں شاندار کامیابی پر عراق کو مبارکباد دینی چاہیے، جو کہ عرب ممالک کے مشترکہ عمل کی راہ میں ایک اہم سنگ میل تھا، یہ کامیابی عراق کی خطے میں قائدانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔