اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خطبہ جمعہ کا ترجمہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایران کے دارالحکومت تہران کی مسجد میں 8 سال بعد نمازِ جمعہ کی امامت کرائی ہے۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ایام اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ’’ جس دن سپاہ پاسداران کی جانب سے امریکی ايئر بیس پر میزائل داغے گئے وہ دن بھی یوم اللہ ہے‘‘۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تقوی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تقوی میں نصرت الہی ہے ، تقوی میں ہدایت الہی ہے ، سماجی، سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا حل تقوی میں ہے۔

ایام اللہ کی اہمیت قرآن مجید میں بیان کی گئی ہے۔، حضرت موسی کو حکم دیا گیا کہ وہ ایام اللہ کو عوام کے سامنے بیان کریں۔وہ دن بھی ایام اللہ میں ہے جس دن لوگ ظالم اور ستمگر طاقتوں سے نجات پائیں۔

رہبر معظم نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتہ مجھ پر سخت گزرے ہیں، جس دن عراق، ایران اور دیگر ممالک میں کئی ملین افراد نے سپاہ اسلام کے مجاہد عظيم کمانڈر کو الوداع کیا وہ دن بھی ایام اللہ میں شامل ہے۔ جس دن ایرانی میزائل عراق میں امریکی ايئر بیس پر داغے گئے وہ دن بھی یوم اللہ ہے۔

یہ دن تاریخ ساز دن ہیں یہ عام دن نہیں ان دنوں کی تاثیر لوگوں کے دلوں ميں باقی رہےگی۔

رہبر معظم نے کہا کہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ وہ دوبارہ ایٹمی معاملہ کو اٹھائیں گے،ایٹمی معاہدے سے نکلتے وقت بھی ہم نے کہا تھا کہ ان یورپی ممالک پر ہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے،یہ یورپی پست و ذلیل حکومت ہے وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔یہ وہی حکومتیں ہیں جنھوں نے صدام حکومت کو جنگی اسلحہ دیا تھا تاکہ ایرانی مدافعان کو نشانہ بنایا جائے۔اے یورپی حکومتو! تمہارا سرغنہ امریکہ ہمیں نہ جھکا سکا تم ہمیں کیا جھکاؤ گے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں امریکہ سے مذاکرات نہیں کرنے اور اگر کسی اور سے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں مگر طاقت کے ساتھ۔ یہ جو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھتے ہیں وہی بغداد کے دہشت گرد ہیں، یہ لوہے کے ہاتھوں میں مخمل کا دستانہ پہن لیتے ہیں۔

رہبر معظم نے کہا کہ سپاہ اسلام کے عظيم کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر رسوا کردیا اور ثابت کردیا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں دہشت گرد حکومتیں ہیں۔ امریکی صدر نے شہید سلیمانی کے قتل کا اعتراف کرکے دنیا کے سامنے ثابت کردیا کہ امریکہ دہشت گرد ملک ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا اور دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ امریکہ نے افغانستان، عراق اور دیگر جگہوں پر بہت سے انسانوں کو قتل کیا ہے لیکن کبھی اعتراف نہیں کیا ، شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کا امریکی صدر نے آشکارا اعتراف کیا۔

رہبر معظم نے عراق میں امریکی ايئر بیس پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کے دن کو اللہ کا دن قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی سپاہ نے امریکہ پر میزائل داغ کر امریکہ کی ہیبت اور اس کے رعب و دبدبہ کو خاک میں ملا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button