پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزادارِ حسین ؑ وجاہت علی مجلس سے دستبردار نہ ہونے پر گرفتار

شیعہ نیوز : پشاور کے علاقے تھانہ خان رزاق کی حدود میں اے ایس آئی جان عالم نے مقامی عزادار وجاہت علی میر کے گھر جاکر نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی عزا کا فرش بچھانے پر گرفتاری کی دھمکی دی ۔ اے ایس آئی کی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے نڈر عزاداری حسین ؑ وجاہت علی میر نے کہاکہ ایسی ہزار گرفتاریاں مجھے قبول ہیں مگر عزاداریِ سید الشہداءؑ میں رکاوٹ تسلیم نہیں ۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی جان عالم کو عزادار وجاہت میر کا یہ جرائت مندانہ انداز ناگوار گزرا تو اس نے اپنی نفری اور عہدے کی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے وجاہت علی میر کو گرفتار کرکےبازار خداداد کے راستے تھانہ خان رازق شہید کابلی کی حوالات میں بند کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اے ایس آئی جان عالم نے عزادار وجاہت علی میر کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ عزاداری سے دستبردار ہوجائے تو اسے چھوڑدوں گا ورنہ جیل منتقل کروں گا۔ مگر وجاہت علی میر کے لبوں پر ایک ہی بات ہے کہ عزاداریِ سید الشہداءؑ کے لیے اپنا گھر بار سب لٹا سکتا ہوں، اپنا سر کٹا سکتا ہوں پر عزاداریِ سید الشہداء ؑسے انکار نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بعد اب خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی تبدیلی سرکار کے ناک کے نیچے شیعہ مکتب فکر کی بنیادی مذہبی آزادیوں پر شب خون مارا جارہا ہے ، عمران خان صاحب کی ریاست مدینہ میں ذکر نواسہ رسول ؐ پر پابندی ، گرفتاری اور دھمکیاں حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ،وفاقی وصوبائی حکومت واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ دار پولیس افسر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button