پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری نہیں رکے گی، علی ولی اللہ کی صدائیں پہلے سے زیادہ گونجیں گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علماء و ذاکرین کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام حسینؑ کی سیرت سے سبق ملتا ہے کہ جس حق بات کو روکا جائے اسے کثرت سے انجام دیا جائے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ عزاداری کسی صور ت کم نہیں ہوگی اور علی ولی اللہ کی صدائیں پہلے سے زیادہ گونجا کریں گی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان میں تشیع کا کوئی دشمن نہیں ہے، جو لوگ پاکستان میں ہماری دشمنی کا ٹائٹل لے کر گھوم رہے ہیں وہ اس قابل نہیں کہ ہمارے دشمن کہلائے جاسکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملت تشیع اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی، علامہ ناظر تقوی

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ہمارے چار مطالبات ہیں۔ لاہور میں میرے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا خاتمہ، پنجاب بھر میں 1000 سے زائد فورتھ شیڈول کا خاتمہ، یکساں نصاب تعلیم کمیٹی میں شیعہ مناسب نمائندگی اومذہبی منافرت پر کٹنے والی ایف آئی آرز کا اختیار ایس ایچ او سے لے کر کم از کم ایس پی سطح کے افسر کو دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button