اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری سیدالشہداء نے اہلبیتؑ کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ضلع اٹک میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مسئولین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزاداری سیدالشہداء ہے جس نے آئمہؑ اور ان کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں اہل تشیع کو توڑنا اور کمزور کرنا چاہتے ہیں دشمنان مکتب اہلبیت ع نے اس ڈر سے کہ پاکستان میں کہیں دوسرا خمینیؒ بُت شکن نہ پیدا ہوجائے ہمارے عظیم و شجاع قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ شھید کی برسی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ دشمن وقت کو معلوم ہو جائے کہ ایک حسینی شہید کیا ہے یہاں ہزاروں حسینی ہیں جو ان کے مشن کو لے کر گامزن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button