نائیجیریا، آل سعود کے حکم پر جلوس عاشورہ پر فائرنگ 12 مومنین شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نائجیریا میں یوم عاشور پر عزاداروں پر فورسز کےحملے میں 12 عزادار شہید اوردسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے کل منگل کو عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 عزادار شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل شہید ہونے والوں کی تعداد تین بتائی جا رہی تھی۔
گذشتہ برس بھی نائجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔
رپورٹوں کے مطابق نائجیریا کے مسلمان ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کا غم منا رہے تھے کہ فورسز نے ان پر حملہ کردیا اور عزاداروں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب نائجیریا میں عزاداروں پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں۔ 13 دسمبر 2015 میں بھی نائجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں امام بارگاہ اور عزاداروں پر حملہ کیا تھا جس میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی زخمی جبکہ ان کے 3 بیٹے شہید ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل شیخ زکزکی کے دفتر سے اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آل سعود کی جانب سے نائیجیریا کی حکومت پر عاشورہ کے جلوس کو روکنے کیلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔