پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آزادی القدس ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں اسلام آباد میں آزادی فلسطین احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اسلام آباد میں ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ ریلی کے شرکا نے ڈی چوک تک مارچ کیا۔وفاقی دارالحکومت کی فضا امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینیؒ کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں رحیم یار خان، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آزادی القدس ریلی کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ باطل نظام حکومت اورفکر کے خلاف امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہیں۔ہم اس امام برحق کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فاسق وقت کی بیعت پر شہادت کو ترجیح دی۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔ان کے خلاف میدان میں نکلنا حسینی ہونے کا ثبوت ہے۔فلسطین ، کشمیر اور یمن میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلاشمہ حماس اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے غدار ہیں۔اسرائیل کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے جو کوئی اس پر سوار ہو گا ڈوبنا اس کا مقدر ہو گا۔انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ وہ اسرائیل کو ایک غاصب ریاست قرار دیتے تھے۔پاکستان کے حکمران بانی پاکستان کی اس فکرپر عمل کرنے کے اصولی و اخلاقی طور پر پابند ہیں۔ اسلامی ممالک کو یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر کے مظلومین فلسطین سے اپنی مذہبی وابستگی کا اظہار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ جو حکمران امریکہ کواپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ اپنے مقاصد کے لیے مسلم حکمرانوں کو استعمال کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کرنا امریکہ کا پرانا حربہ ہے۔مادر وطن کی سالمیت و بقا کے لیے ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے ریلی کا شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بیدار و باضمیر قوم قرار دیا، ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button