آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں 100 زائد افراد ہلاک
شیعہ نیوز : جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے قرہ باغ اور نوگارنو کے حوالے سے جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں دونوں طرف سے سو سے زائد عام شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دونوں ہی فوجوں کے درمیان گولہ باری اور بمباری کے جاری رہنے کی تصدیق کی گئی ہے اور دونوں ہی ممالک کے فوجوں نے دوسروں کو شدید نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے متعدد علاقوں میں آذربائجان جمہوریہ کے حملوں کو ناکام بنانے اور دشمن کو کافی نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب آذربائجان جمہوریہ نے صرف کچھ شہریوں کی موت کی تصدیق کی ہے اور فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبروں کی تردید کی ہے۔
آذربائجان جمہوریہ کی وزارت دفاع کا دعوی ہے کہ جن ٹھکانوں پر آذری فوج نے قبضہ کر لیا تھا، انہيں واپس لینے کے لئے آرمینیائی فوج کی جانب سے کئے گئے حملوں کو اس نے ناکام بنا دیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جنگ کی سطح تک پہنچ گئی ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے اپنی اپنی سرحد پر ٹینک ، توپ اور جنگی طیارے تعینات کردئے ہیں ۔ اس درمیان آرمینیا نے ملک میں مارشل لا لاگو کرتے ہوئے اپنی افواج کو سرحد کی جانب کوچ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔