مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بی ٹیم کے ہوتے ہوئے امریکہ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ایران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی نیتن یاہو(بی ٹیم) کے ہوتے ہوئے امریکیوں کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہوکی جانب سے امریکہ کے خلاف جاسوسی سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب نیتن یاہو جو امریکہ کا قریبی شخص ہے، جاسوسی سرگرمیوں کے لئے امریکہ کو بھی نہیں چھوڑتا تو یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔

جواد ظریف نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی بی ٹیم کا ایک رکن جو امریکہ کے بہت قریب ہے، اس نے تو امریکہ کو بھی نہیں چھوڑا اور امریکی خزانے پر نہ صرف ڈاکا ڈالا بلکہ امریکی صدر کے خلاف جاسوسی میں بھی ملوث ہے۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت کے تین سابق عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے پولیٹیکو کو بتایا تھا کہ کچھ عرصہ قبل وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن ڈی سی میں دیگر حکام کے آس پاس پائے جانے والے جاسوسی کے آلات کے پیچھے غاصب صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کی جاسوسی کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بی ٹیم میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو، سعودی ولی عہد بن سلمان، امارات کے ولی عہد محمد بن زاید اور امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن شامل ہیں جن کا نام( ب ) سے شروع ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button