پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بدین، عاشورہ جلوس پر حملہ کرنے والےلشکر جھنگوی کے دہشتگردگرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بدین پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عاشورہ جلوس پر حملہ کرنے کی کوشش اور فساد پھیلانے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر کڈھن میں فساد پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف رات گئے بدین پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ کریک ڈاؤن کیا ۔بدین پولیس نے کاروائی کرکہ 20 تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 10 ملزمان ATC مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وبارودی موادبرآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم شفیق لہری اور شیزان لہری کو مقابلے کے بعد گرفتار کر کہ دستی بم برآمد کر لیاہے۔ گرفتار ملزمان میںلشکر جھنگوی بلوچستان سے تعلق رکھنے والا شفیق لہری بروھی اور علم پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملزم حسین بجیر بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی نیول چیف ایران کے دورے پر، حرم امام رضا ؑمیں حاضری

واضح رہے کہ 10 محرم الحرام کو کڈھن میں کچھ دہشتگرد وں نےماتمی جلوسوں پر حملے کی تیاریاں کررکھی تھیںجن کو بدین پولیس ، تھر رینجرز، ڈپٹی کمشنر بدین نے مل کر ناکام بنا دیا تھا اورمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، شیعہ علماء واکابرین سمیت دیگر مکتب فکر کے مذہبی رہنماؤں نے بھی بدین پولیس سے بھرپور تعاون کیا تھا۔

اس موقع پر ایس ایس پی بدین جناب شبیر احمد سیٹھار صاحب نے کہا ہے کہ ہر صورت میں بدین میں امن و امان کی فضا کو بحال رکھا جائے گا اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کو کسی بھی حالت میں نہیں چھوڑا جائے گا اور کسی بیگناہ کو چالان نہیں کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور JIT بنائی گئی ہے جب کہ ملزم شفیق لہری سے بڑے انکشافات کی توقع ہے اور سی ٹی ڈی کو بھی انویسٹیگیشن کی درخواست کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button