بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عراق کے دار الحکومت بغداد کے گرین زون (الخضرا) میں امریکی سفارت خانے کے قریب کاتیوشا راکٹ سے حملہ ہوا ہے۔
راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
عراقی عوام اور سیاسی اور مذھبی جماعتیں ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراق کی پارلیمنٹ نے بھی اس ملک سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کا بل اکثریتی رائے سے منطور کیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشتگردی کے عین الاسد فوجی اڈے پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔