مشرق وسطی

بغداد اور نجف اشرف کے ہوائی اڈے عارضی طور پر بند، تمام پروازیں منسوخ

شیعہ نیوز: موسم کی خرابی کی بنا پر عراقی دارالحکومت بغداد اور نجف اشرف کے ہوائی اڈوں کی پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شدید کہرے اور فضائی آلودگی اور حد نگاہ کم ہونے کی بنا پر بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پروازوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ نجف اشرف کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چند روز قبل بھی بغداد ہوائی اڈے کی پروازوں کو موسم کی خرابی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا تاہم خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیسے ہی موسم بہتر ہوتا ہے ان دونوں ہوائی اڈوں کی پروازوں کو فوری طور پر آپریشنل کردیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button