
بہاولپور، آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے مجلس عاملہ کا دوسرا تین روزہ اجلاس بہاولپور میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کی تمام ڈویژن سے اراکین ِ عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں رکن نظارت نے بھی خصوصی شرکت کی۔
بہاولپور کی جامع مسجد میں سالِ رواں فکرِ مہدویت کے منعقدہ تین روزہ اجلاس میں گزشتہ سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ سہ ماہی کے پروگرامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاسِ عاملہ میں تعلیمی کنونشن، ماہ رمضان کا تربیتی ایجنڈا، 23 مارچ یومِ پاکستان سمیت سابقہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر تنظیمی امور کو بھی زیر بحث بھی لایا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی قوم و حکمران سب ضلالت کا شکار ہیں، علامہ جواد نقوی
مرکزی صدر زاہد مہدی نے اجلاس کی آخری نشست میں اراکین عاملہ سے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں، جو ایک نئے جذبہ و تجدید کیساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کیساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلی اختیارتی ادارہ ہے، جس کا اجلاس ہر سہ ماہی پر مجلس عاملہ کے اراکین کے متفقہ فیصلہ پر پاکستان کے کسی بھی مقام پر منعقد کیا جاتا ہے۔