مشرق وسطی

بحرین، اسرائیل دوستی کے خلاف وسیع احتجاجی سلسلہ شروع

شیعہ نیوز : مقامی میڈیا کے مطابق بحرینی عوام کی جانب سے اسرائیل-بحرین دوستی معاہدے کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

یمنی نیوز چینل اللؤلؤ کے مطابق ’’خیانتی معاہدے کے خاتمے کا جمعہ‘‘ کے عنوان سے بحرین میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بحرینی عوام کی جانب سے ہر جمعے کے روز اسی جیسے احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بحرین و امارات کے وزرائے خارجہ کی جانب سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ و بنجمن نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیل دوستی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button