مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بحرین میں چہلم امام حسینؑ منانا جرم بن گیا، گرفتاریاں جاری

شیعہ نیوز: آل خلیفہ حکومت نے متعدد بحرینی شہریوں اور شیعہ علماء کو اربعین حسینی کے جلوسوں کو غیر قانونی اجتماع قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ، آل خلیفہ حکومت نے متعدد بحرینی شہریوں اور شیعہ علماء کو اربعین حسینی کے جلوسوں کو غیر قانونی اجتماع قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔

بحرینی جسٹس احمد الغتم نے کہا کہ ہمیں غیر قانونی طور پر مذہبی جلوس نکالنے کے بارے میں خبر موصول ہوئی ، جس کی تحقیق اور تفتیش کرنے کے بعد ، 29 شہریوں کی جلوسوں میں موجودگی ثابت ہو گئی تھی انہیں طلب کرنے کے بعد ان سے تفتیش کی گئی اور پھر انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام افراد کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہیں جنہوں نے یا تو جلوسوں کو ترتیب دیا تھا یا جلوسوں میں حصہ لیا تھا اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ جو بھی اس میں ملوث ہے اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جا سکے ۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے عہدیداروں نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے انعقاد کے بعد خطباء ،نوحہ خواں اور شہریوں کو طلب کیا اور انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔

جمیعت وفاق بحرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحرینی حکومت نے 39 شہریوں کو حراست میں لیا ہے اور 28 افراد کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔

جبکہ ان گرفتاریوں کے ساتھ ، بحرینی حکام نے صحت کی ہدایات پر عمل کیے بغیر اور وزارت داخلہ کی طرف سے قانونی اقدامات کی دھمکی دیئے بغیر، لوگوں کو اسٹیڈیم میں جمع ہونے اور کھیلوں کی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کی اجازت دے رکھی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button