مشرق وسطی

بحرین میں نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ، ایک شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرین میں آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز نے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اورلاٹھی چارج کیا جس سے کئی مظاہرین کی حالت خراب ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے کل رات منامہ کے’’البلاد القدیم‘‘ علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسے سرکوب کرنے کیلئے فورسز نے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اورلاٹھی چارج کیا جس سے کئی مظاہرین کی حالت خراب ہو گئی جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

بحرین کے عوام ہفتےکے روز سے 2 بحرینی نوجوانوں کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بحرینی حکومت کی طرف سے بے گناہ نوجوانوں کو سزائے موت دینے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے اس فرقہ وارنہ عمل سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بحرینی حکومت بحران کے حل کے بجائے مظاہرین کے کچلنے میں اپنی غلط پالیسی پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے بحرین کے دو جوانوں 24 سالہ احمد عیسی الملالی اور 25 سالہ علی محمد العرب کو ہفتے کے روز پھانسی دے کر شہید کردیاتھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button