مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بحرین، سعودی نواز آل خلیفہ حکومت کا حسینی عزاداروں پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے عاشور کے روزحسینی عزاداروں پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بحرین میں سعودی عرب، امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ کی جابرحکومت نے حسینی عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوئے ہیں۔

بحرینی فورسز نے حسینی عزاداروں کے جلوس پرلاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کے کارندوں نے بڑی تعداد میں علمائے کرام، ذاکرین اور نوحہ خوانوں کی گرفتاری کے علاوہ ، تبرکات کی بھی بے حرمتی کی اور علم مبارک نیز عاشورائے حسینی کی دیگر علامتوں اور عشرہ محرم کی مناسبت سے لگائے جانے والے بینروں کو پھاڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق بحرین کے علاقہ النویدرات میں ’’ لبیک یا حسین‘‘ کا کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button