مشرق وسطی

بحرینی عدالت نے 8 بحرینی شہریوں کو سزائیں سنا دیں

شیعہ نیوز:آل خلیفہ کی نمائشی عدالت نے 8 بحرینی شہریوں کو امن و امان میں خلل ڈالنے کے بے بنیاد الزامات کے تحت بڑی بڑی سزائیں سنائی ہے۔

الخلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کی جانب سے بحرینی انقلابیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت موت کی سزا، شہریت منسوخ کردینے کی سزا یا پھر طویل المیعاد قید کی سزا سنائے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے کل 8 بحرینی شہریوں پر امن و امان میں خلل ڈالنے کے بے بنیاد اور من گھڑت الزام کے تحت 15، سال 10 سال، 5 سال اور ایک سال کی سزائیں سنائی ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنطیمیں سیاسی اور سماجی کارکنوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اور تشدد امیز اقدامات پر بحرینی حکام کو بارہا خبردار کرچکی ہیں۔
بحرینی عوام فروری دوہزار گیارہ سے اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے قیام کے لئے پرامن جد وجہد کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button