مشرق وسطی

بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت کے ساتھ اپنے تشخص کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں: آیت اللہ عیسیٰ قاسم

شیعہ نیوز: بحرینی عوام کے مذہبی اور انقلابی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے جمعرات کو غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیرلاپید کے دورہ منامہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن سے تعلقات کی برقراری کی نفرت انگیز خیانت، عوام کے خلاف بحرینی حکومت کی ایک سیاسی جنگ ہے جس میں خوف وحشت، غربت، قید و بند، شہریوں کی جلاوطنی، توہین و تحقیر، الگ تھلگ کرنا اور حقوق کو سلب کرلینا بھی شامل ہے۔

آیت اللہ عیسی قاسم نے زور دے کر کہا کہ بحرین، حکومتی پالیسی کے مقابلے میں اپنے حقیقی تشخص پر قائم ہے اور استقامت طویل ہو گی اور یہ بحرینیوں کے لئے ایک فیصلہ کن اور اپنی حیثیت کے بقا کی جنگ ہے۔

صیہونی وزیر خارجہ لاپید، تل ابیب منامہ کے درمیان تعلقات کی برقراری کے معاہدے کے بعد پہلی بار تیس ستمبر کو بحرین کے دورے پر پہنچے۔ بحرین نے ستمبر دوہزار بیس میں ٹرمپ حکومت کی کوششوں سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے جس کی بہت سے ملکوں اور عوام نے سخت مخالفت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button