دنیا

بھارت کاجنگی جنون، اسرائیل سے 50ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے جنگی جنون کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ بڑے پیمانے پر دفاعی سمجھوتے کررہے ہیں۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت اوراسرائیل نے حال ہی میں ایک نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت تل ابیب نئی دہلی کو 50 ملین ڈالر مالیت کا فضائی دفاعی اور میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ’’باراک 8‘‘ میزائل سسٹم طیاروں، بحری جہازوں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس نئے معاہدے کی لاگت 50 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ایرو سپیس انڈسٹری نے بھارتی بحری جنگی جہازوں میں ایک کھرب 38 کروڑ روپے مالیت کا زمین سے فضا میں مار والے میزائل ڈیفنس سسٹم (ایل آر ایس اے ایم) نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی طرح فروری 2017ء میں بھارت نے زمین سے فضا میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے درمیانے درجے کے میزائل کی تیاری کیلئے اسرائیل سے معاہدے کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈی آر ڈی او اور اسرائیل ایئر کرافٹ انڈسٹریز (آئی اے آئی) مشترکہ طور پر میزائل سسٹم تیار کریں گے۔

یاد رہے کہ 2016ء میں اسرائیل نے بھارتی آرمی اور نیوی کو 2 ارب ڈالر کے میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کئے تھے جس کے بعد بی ای ایل نے باراک 8 کا معاہدہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button