دنیا

بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت متاثر کرنے کے اقدام سے گریز کرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہندوستان ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت متاثر ہو۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان نے شملہ معاہدے میں طے کیا تھا کہ معاملے کا حل پرامن طریقے سے یونائیٹڈ نیشن کے چارٹر کی روشنی میں ہی ممکن ہوگا اس لیے ہندوستان اور پاکستان کو ایسے کسی بھی اقدام سے باز آنا چاہیے جو تنازعہ والے کشمیر اور جموں کی خصوصی حیثیت کو متاثر کرسکیں۔

انتونیو گوتریس نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کی طرف سے پابندیوں کی اطلاعات پر تشویش ہے، کشمیر میں ہندوستانی پابندیاں انسانی حقوق کی صورتحال کو ابتر کرسکتی ہیں، شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے اس مسئلے پراقوام متحدہ کا موقف ہماری قراردادوں سے واضح ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے کشمیر کا معاملہ دوبارہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button