مشرق وسطی

بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں کوئی خلل نہیں آنے دیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے خصوصی ایلچی برائے فرانس نے کہا ہے کہ ایران خطے میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

یہ بات سید عباس عراقچی نے دورہ فرانس کے موقع پر پیرس میں وزیر خارجہ جان ایف لودریاں کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عراقچی ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے فرانس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صدر ایمانویل میکرون کو ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی کا خصوصی مراسلہ حوالے کردیا تھا۔

لودریان نے عراقچی کے دورہ پیرس کو خوش آمدید کہتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان برھتی ہوئی سفارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کشیدگی کی کمی کیلیے فرانس کی بھرپور جد وجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے نفاذ اور بچانے کیلیے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہرچند یورپی مالیاتی میکنزم ’’انسٹیکس‘‘ کا قیام ایک طویل عمل ہے لیکن اس مالیاتی نظام کے نفاذ کا ایک اہم سیاسی قدم میں شمار ہوتا ہے۔

اس موقع میں عراقچی نے جوہری معاہدے کی آخرین صورتحال اور ایرانی وعدوں میں کمی لانے کے بارے میں تفصیل سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے حقوق کی بنیاد پر اپنے وعدوں کو کم کر رہا ہے لہذا سفارتی راستے ابھی کھلے ہیں۔

انہوں نے میکرون سمیت فرانسیسی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ایرانی صدر کے پیغام کو فرانسیسی صدر میں پیش کردیا۔

ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ ایران خود تیل کا برآمد کنندہ اور درآمد کنندہ ہے۔

انہوں نے خلیج فارس کی سیکیورٹی کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے خاص طور پر آبنائے ہرمز کے قیام امن کیلیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

عراقچی نے مزید بتایا کہ امریکہ اپنی غیر قانونی پابندیوں کے ساتھ ایرانی عوام کو نشانہ بنایا ہے تو توقع کی جا رہی ہے یورپ ،ایرانی تیل کو صفرلانے سے متعلق امریکی پالیسی کے سامنے ایک واضح موقف اپنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی صورتحال میں تیل کی برآمدات کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button