مشرق وسطی

بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے شمال مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان یہ جھڑپیں جمعے کی شب العیسویہ ٹاون میں ہوئی۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسوگیس کے گولے داغے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے کم سے کم دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بھی متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوجی توسیع پسندانہ اہداف کے تحت بے بنیاد بہانوں سے فلسطینی علاقوں پر حملے اور فلسطینیوں کو اغوا کرکے لے جاتے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے پانچ ہزار سات سو فلسطینیوں کو اغوا کیا تھا جن میں نو سو اسی بچے اور ایک سو پچھتر خواتین شامل تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button