پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

باجوڑ دھماکہ، دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ان کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردی کے مسلسل ہونیوالے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت سیکورٹی اداروں کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں، دہشتگردی میں ملوث مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کر کے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار پانچ ماہ سے دہشتگردی کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، جس کی زد میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں سمیت کئی معصوم افراد کی جانیں جا چکی ہیں، کے پی کے کی موجودہ حکومت نگران کم اور پی ڈی ایم کی زیادہ ہے، اس حکومتی ٹولے کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارکردگی صفر ہے، اقتدار کو طول دینے کی کوششوں میں حکمرانوں نے عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، آج تک کسی ایک دہشتگرد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا نہیں کیا گیا، ان دہشت گردوں کی نرسریوں کو سختی سے ختم کرنا ہوگا، محرم الحرام سے پہلے کرم پارہ چنار میں افغانستان سے بھاری ہتھیاروں سے حملے کیئے گئے، ان دل خراش اور جان لیوا واقعات پر موجودہ حکمرانوں میں سے کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں کالعدم تنظیموں میں افراد شمولیت اختیار کر رہے ہیں لیکن ان کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی کا عمل میں نہ لایا جانا افسوس ناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button