پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بیلنس پالیسی کے تحت کوہاٹ سے 6 بےگناہ شیعہ جوان گرفتار

شیعہ نیوز : خیبرپختونخوا پولیس کی بیلنس پالیسی ، شہید بھی ہم اسیر بھی ہم، خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو اور کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 شیعہ نوجوانوں کو بلاجواز حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکر کوٹ سے تعلق رکھنے والے کامران علی اور فرہاد علی، علیزئی سے محمد آیاز، شیرکوٹ سے وجاہت حسین، استرزئی پایان سے محمد نواز اور ہنگو سے نصیب علی کوبلاجواز حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں پر شیعہ تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تکفیریوں کے مقابلہ میں بیلنس پالیسی سے اجتناب کیا جائے اور بے گناہ پرامن اہل تشیع نوجوانوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button