اہم پاکستانی خبریں

بلوچستان: مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی تکفیری دہشت گرد داعش کا کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی کی ریلی میں خود کش دھماکے، ان کے قتل اور دیگر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی نے ضلع مستونگ کے علاقے پیرنگ آباد میں مشترکہ آپریشن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمانڈر کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی، جس پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی اور مسلسل فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ‘کالعدم تنظیم کا کمانڈر، نواب زادہ سراج رئیسانی کی انتخابی ریلی پر خود کش حملہ کرنے اور دیگر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا’۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دھماکا خیز مواد بھی ٹھکانے سے برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مرنے والے کی شناخت محمد نواز عرف سندھی کے نام سے کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فرد داعش عراق اور شام گروپ کا کمانڈر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ‘مقابلے’ میں ہلاک کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button