
بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا،ایک پولیس اہلکار شہید10 افراد زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے ، حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکے میں پولیس کی گاڑی کونشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے ایک اہلکار شہید جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افرادزخمی ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، جنرل باقری
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکے میں پولیس کی گاڑی کونشانہ بنانےکی کوشش کی گئی کیونکہ دھماکا پولیس کے گاڑی کے قریب ہوا۔
وزیرداخلہ بلوچستان ضیالانگو کے مطابق دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، سیکیورٹی ادارے دھماکے کی جگہ پرپہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔۔