پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قوم کا اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ ، بلاسفیمی بزنس گینگ کے سرغنہ راؤ عبدالرحیم ایڈوکیٹ کو نشان عبرت بنایا جائے

زیادہ پرانی بات نہیں جب یہی راؤ عبدالرحیم اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں ایک غیر ملکی صحافی کے ساتھ گفتگو میں فخریہ ممتاز قادری کا دفاع کر رہا تھا اور سلمان تاثیر کے قتل کو جائز بتا رہا تھا۔

شیعہ نیوز: بلاسفیمی بزنس گینگ کا سرغنہ راؤ عبدالرحیم ایڈوکیٹ جسے نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے، قوم اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اسحاق خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان میں اس سفاکانہ دھندے کو بےنقاب کیا جس کے نتیجے میں کئی درجن شہری بے گناہ مارے گئے، کئی ایک نا کردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں ، سینکڑوں گھرانے برباد ہوئے ۔

زیادہ پرانی بات نہیں جب یہی راؤ عبدالرحیم اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں ایک غیر ملکی صحافی کے ساتھ گفتگو میں فخریہ ممتاز قادری کا دفاع کر رہا تھا اور سلمان تاثیر کے قتل کو جائز بتا رہا تھا۔

زیادہ پرانی بات نہیں جب یہی راؤ عبدالرحیم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرانتظام یونیورسٹی اساتذہ کو ناموس رسالت پر لیکچر دے رہا تھا۔

زیادہ پرانی بات نہیں جب یہی راؤ عبدالرحیم ان گنت ٹی وی پروگرامز اور پوڈکاسٹس میں بلاسفیمی کا چیمپئن بنا، مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے قوم سے خطاب کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی کابل میں سراج الدین حقانی سے ملاقات، بارڈر سکیورٹی اورٹی ٹی پی سے متعلق تبادلہ خیال

زیادہ پرانی بات نہیں کہ یہی راؤ عبدالرحیم چھوٹے رضوی اور بڑے اوریا جان کے ساتھ سٹیج شئیر کر رہا تھا۔

آج یہی راؤ عبدالرحیم اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کر چکا ہے۔ بہ قول اس کے اپنے ہر کوئی اسے گالیاں دے رہا ہے۔ بہ قول اس کے اپنے قوم اسے مجرم سمجھتی ہے۔ آج وہ ہر طرح سے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے کہ شکنجے سے گردن چھڑا سکے۔

قیصر راجہ جیسے عیار اور جماعت اسلامی کے کچھ خود راست صالحین کے علاوہ شاید ہی کوئی اس کی امداد کے لیے اب آگے آ رہا ہو۔ امید یہی ہے کہ وقت قریب ہے کہ اس کے فریب، دجل اور سفاکی کا پردہ مکمل طور پر چاک ہو جائے۔

جو کچھ ماہ پہلے سوچنا محال تھا، وہ اب ہو رہا ہے۔

کیوں نہ اب یہ بھی سوچا جائے کہ اس ملک سے استحصالی، امتیازی اور غیر انسانی قوانین کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔ شاید ایک آواز کی دیر ہے۔ وہ آواز میری بھی ہو سکتی ہے، آپ کی بھی لیکن سچ یہی ہے کہ یہ چپ بیٹھنے کا وقت نہیں ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button