بلتستان یونیورسٹی کی شرمناک حرکت، یوم حسینؑ پر قدغن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلتستان یونیورسٹی سکردوکی جانب سے پہلےیوم حسینؑ منانے کی اجازت دی گئی،یوم حسین ؑکی اجاز ت دینے کے بعدمتعصب انتظامیہ نے جامعہ میں اچانک چھٹی کا اعلان کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کروادی ۔
تفصیلات کے مطابق بلتستان یونیورسٹی سکردو میںآج بروز منگل یوم حسین علیہ السلام منعقد کرنے کی اجازت دینے کے بعد یونیورسٹی کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے رات گئےیونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان کردیا گیااور جامعہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کروادی گئی۔
یونیورسٹی کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے طلباءرہنماؤں نے کہاکہ یوم حسین ؑ کی اجازت دیکر جامعہ میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا اور اب کیمپس کے باہر پولیس کھڑی کرواکرانتظامیہ کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟
رہنماؤں نے مزید کہاکہ اگر یوم حسین کی اجازت دی گئی تھی تو آج کیمپس کے باہر پولیس کیوں کھڑی ہے؟اور اجازت نہیں دی تھی تو چھٹی کا اعلان کس وجہ سے کیا ؟
بلتستان یونیورسٹی میں یوم حسین علیہ السلام منانے کے سلسلے میں اجازت ملنے کے باوجود جامعہ کو تالہ بندی اور چھٹی حسینی فکر اور اتحاد بین المسلمین کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔آج نہیں تو کل جامعہ کھلتے ہی یوم حسین ؑکا انعقاد ہر صورت کیا جائے گا۔