تکفیریوں کی خوشنودی کی خاطر علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی عائد کی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلسِ علماء شیعہ پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے نامور عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے پنجاب میں داخلے کی عائد پابندی کو سراسر نا اصافی قرار دیا ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی عالمی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، ان پر پابندی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وطن عزیز کے غداروں اور تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی کے وفود کی ملاقات
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حکومت پنجاب کو جلد از جلد حل کرنا چاہئے، علاوہ ازیں علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی کے بھائی کی وفات پر کوہاٹ میں ان کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔