علامہ شہنشاہ نقوی اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں, پابندی کی سخت مذمت کرتے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ھیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی نے علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف تکفیریوں کی ایما پر ایف آئی آر درج کرانے، اسلام آباد داخلے پر پانبدی نیز مجالس عزا سے خطاب نہ کرنے جیسے مذموم امور اختیار کرنے پر حکومت وقت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کی نہیں بلکہ شکست خوردہ تکفیری عناصر کی حکومت ہے اور حکومت ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت، ریاست اور پاک فوج کو اچھی طرح علم ہے کہ لال مسجد سے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ملک میں فتنہ و فساد برپا کیا تھا اور اسی سوچ کے لوگ تھے کہ جنہوں نے آرمی پبلک اسکول سمیت کئی اہم ملکی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس مرتبہ یہ شکست خوردہ ایک مرتبہ اور ملک میں شیعہ سنی فسادات کرا کے را اور موساد کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی ایک امن پسند ،معتدل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور ہم ان کے خلاف اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں مجالس عزا سے خطاب کرنے سے نہ روکاجائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں گرفتاری کے بعدعلامہ شہنشاہ نقوی سےکیسا سلوک کیا گیا؟ علامہ شہنشاہ نقوی کااہم پیغام سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان علماء وآئمہ جمعہ و جماعت کے متحدہ پلیٹ فارم سے یہ آواز بلند کرتی ہے کہ عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔
علامہ سید صادق تقوی نے حیدر آباد و کراچی میں مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک امن پسند پاکستانی ہیں اور ہمیں پر امن عزاداری کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ ۲ ستمبر کو کراچی میں ہونے والی نام نہاد کانفرنس میں جس طرح مکتب تشیع کے عقائد و مقدسات کی بے احترامی کرتے ہوئے ’’اشھد انّ علیا ولیُّ اللہ ‘‘ کو دہشت گردی کہنے والوں کوغور کرنا چاہئے کہ یہ جملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عطا کیا ہوا ہے ۔ کاش ایسی باتیں کرنے والے پہلے اپنی کتابو ں کا مطالعہ کر لیتے تو شرم سے ہی ڈوب مرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کر کے ۲۸ ستمبر کو چہلم امام حسین علیہ السلام کا لائحہ عمل طے کریں گے۔