مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

روضہ حضرت زینب (س) میں سیاہ پرچم نصب کرنے پر پابندی

شیعہ نیوز: شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے اور تحریر الشام کے عروج کے ساتھ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر ان کے حرم مطہر کو سیاہ پوش کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد صرف اور صرف مزار کے گنبد مطہر پر سوگ میں «یا زینب» کے نام سے سیاہ پرچم لہرایا گیا۔

حضرت زینب (س) کے مزار کے متولی احمد السلمان کا کہنا ہے کہ اس سال صرف اور صرف حضرت زینب (س) کے حرم مطہر کے گنبد کا پرچم تبدیل کر کے کالا پرچم لہرایا گیا جبکہ گزشتہ برسوں میں حضرت زینب (س) کے حرم کے صحنوں اور شبستانوں کو سیاہ پوش کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا آغاز، خوراک کا بحران برقرار

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد تحریر الشام نے مزار کو سیاہ پوش کرنے اور علم لگانے لگانے پر پابندی عائد کر دی یہاں تک کہ حضرت رقیہ (س) کے مزار کے گنبد پر بھی پرچم لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

آج کی یہ رات کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب سلام الله علیہا کی رحلت کی شب ہے۔ گزشتہ برسوں میں اس موقع پر مختلف ممالک سے زائرین مزار پر حاضری دیتے تھے لیکن اس سال صرف عراقی زائرین دمشق میں حرم مطہر حضرت زینب سلام الله علیہا میں عزاداری کررہے ہیں ۔

پندرہ رجب المرجب نواسی پیغمبر، دختر علی و بتول، ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کا یوم وفات ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button