دنیا

’انروا‘ پر پابندی کا مقصد فلسطینیوں کا ’حق واپسی‘ سلب کرنا ہے، لازارینی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ "ایجنسی کے کام کو منسوخ کرنے کا اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں سے ان کی واپسی کا حق سلب کرنا ہے”۔

لازارینی نے امریکی ’سی این این‘ نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ”ایجنسی کے کام کی منسوخی کی اصل وجہ اسرائیل کا یہ الزام نہیں تھا کہ ایجنسی کے ملازمین نے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں حصہ لیا، بلکہ فلسطینی پناہ گزینوں سے ان کے واپسی کے حق کو چھیننا تھا”۔

یہ بھی پڑھیں : ہالینڈ کی عدالت نے اسرائیل ہتھیاروں کی برآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی

سات اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج جسے امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض فوج کے جنگی طیارے رہائشی عمارتوں، آبادیوں اور بے گھر افراد کی پناہ گاہوں پر اندھا دھند بمباری کرکے روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرتی ہے۔

اس جارحیت کے نتیجے میں 151,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ر 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button