دنیا

صہیونی حکومت پر پابندی عائد کی جائے، 60 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ

شیعہ نیوز: 60 برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر صہیونی حکومت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ برطانیہ نے 1917 میں اعلان بالفور کے ذریعے مشرق وسطی میں اسرائیل وجود میں لاکر تاریخ میں خود کو بدنام کردیا۔ آج بھی لندن اور واشگٹن صہیونی حکومت کی ہر فورم پر حمایت کرتے ہیں تاہم برطانوی عوام اور رائے عامہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر شدید برہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج کے درمیان اختلافات، جنرل ہالیوی کا استعفی متوقع

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج عوامی صفوں سے نکل پر برطانوی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے۔ 60 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر صہیونی حکومت پر پابندی عائد کی جائے۔

لیبر پارٹی کے سابق لیڈر جرمی کوربن نے بھی اس خط پر دستخط کیے ہیں جو اپنے اسرائیل مخالف افکار کی وجہ سے پہلے بھی صہیونی لابی کے غیض و غضب کا شکار ہوچکے ہیں۔

خط میں وزارت خارجہ سے اپیل کی گئی ہے کہ غرب اردن میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کو قبول نہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button