مشرق وسطی

بندر عباس دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 516 ہوگئی، 4 افراد جانبحق

شیعہ نیوز:ایران کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ شہید رجائی پورٹ دھماکے میں چار افراد جانبحق اور 516 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے ہنگامی ادارے کے ترجمان بابک یکتاپرست نے بندر عباس دھماکے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: اب تک 19 ایمبولینس بسیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا ملک میں بھارتی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ شیراز کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ بھی مکمل چوکس ہے اور جہروم اور لار کی ایئر ایمبولینسیں بھی ضرورت پڑنے پر زخمیوں کی طبی مراکز تک فوری منتقلی کے لئے آمادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید رجائی پورٹ دھماکے میں چار افراد جانبحق اور 516 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button